ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ

اسلام آباد:پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،ملک میں کرونا وائرس کی مریضوں کی تعداد 241 ہوگئی ،235 مریض ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 4افراد کرونا وائرس سے سے زندگی کی جنگ جیت کہ گھروں کو لوٹ گئے ،سندھ میں کرونا وائرس کے 172 جبکہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 ہے ،پنجاب میں کرونا وائرس سے 26 افراد متاثر ہوئے خیبر پختون خوا میں کرونا وائرس کے 17 کیسز رپورٹ ہوئے گلگت بلتستان میں 3 افراد کرونا وائرس کے شکنجے میں اور اسلام آباد میں کرونا وائرس کے 8 مریض سامنے آئے۔