PIA and palpa

کرونا وائرس معاملہ مختلف ملکوں نے سفری پابندیاں سخت کردیں

کینیڈا، اومان، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا نے سیاحتی، وزٹ اور کاروباری ویزے پر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی۔ اب 18 مرچ سے تا حکم ثانی کینیڈا میں صرف کینیڈین یا امریکی شہری، مستقل قیام پذیر یا سفارتی عملہ داخل ہوسکے گا۔
پی آئی اے کی 18 مارچ کو ٹورنٹو جانے والی پرواز کسی وزٹ ویزا والے کو نہیں لے کے جائے گی۔ 17 مارچ سے اومان میں تمام شہریت والے مسافر ماسوائے اومانی یا خلیجی شہریوں کے داخلے پر پابندی۔
متحدہ عرب امارات میں کاغذی ویزے پر داخلے پر بھی پابندی عائد۔ متحدہ عرب امارات میں صرف پاسپورٹ پر ثبت ویزا والے مسافر داخل ہو سکیں گے۔
ملائیشیا جانے والے مسافر بھی صرف اسی صورت میں سفر کر سکیں گے اگر ان کے پاس مائیشین شہریت ہو یا سفارتی اجازت نامہ ہو۔
پی آئی اے کے پروازیں معمول کے مطابق جاری تاہم پابندی والے مسافر نہیں جا سکیں گے۔
معلومات کیلئے پی آئی اے کال سنٹر سے رابطہ کریں۔ وہ مسافر جو پابندی سے متاثر ہوں سے التماس ہے کہ اپنے ٹکٹ تبدیل کروا لیں۔ یہ ایک ہنگامی صورتحال ہے جس پر تمام کرم فرمائوں سے تعاون کی اپیل ہے۔ پی آئی اے دشواری کیلئے معذرت خواہ ہے مگر پابندیوں پر ہمارا اختیار نہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ