وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمارجاری کردیے

اسلام آباد:وزارت صحت نے کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمارجاری کردیے ،وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 61 کیس رپورٹ ہوئے، کورونا وائرس سے متاثرہ کل مریضوں کی تعداد 302 ہو گئی،پنجاب میں 33، سندھ 205 اور کے پی کے میں 17 مریض زیر علاج، بلوچستان میں 23 ، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض زیر علاج ہے،محکمہ کے مطابق اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 3 ہے، کرونا وائرس کے 5 مریض صحت یاب ہوکرگھروں کوجاچکے ہیں، اسلام آباد کے پمز ہسپتال سے 2 اورسندھ سے 3 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔