tormund giantsbane no beard 1

گیم آف تھرونز کے اداکار کرسٹوفر ہیوجوکرونا وائرس کا شکار

نیویارک: چین سے پھیلنے والے مہلک وائرس کووڈ19 سے ہالی ووڈ کے تیسرے اداکار بھی متاثر ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ انڈسٹری کے تین اداکاروں ادریس ایلبا، اولگا کور لینکو اور کرسٹوفر ہیو کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔گیم آف تھرونز میں اداکاری کر کے شہر کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار کرسٹوفر ہیوجو نے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی خود ہی تصدیق کی۔ہالی ووڈ اداکار ادریس البا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا مگر میں بہتر محسوس کررہا ہوں اور مجھ میں ابھی تک کوئی علامت بھی ظاہر نہیں ہوئی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو مطلع کیا۔اسی طرح ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم جیمز بانڈ کی اداکارہ کونٹم آف سولیس نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ تصدیق کی کہ انہوں نے ٹیسٹ کے بعد خود کو گھر میں محدود کرلیا۔ اداکار نے لکھا کہ وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد مجھے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے 176 ممالک میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے 8 ہزار سے زائد اموات ہوئیں جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئی، وائرس نے اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن