kubra khan 1

کورونا کے مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے،کبریٰ خان

ویب ڈیسک :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان نے مداحوں سے کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی درخواست کی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ آگے اللہ مالک ہے۔حکومت کی شہریوں سے کورونا سے متعلق غلط معلومات نہ پھیلانے کی اپیل کی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کبری خان نے ماسک، سینیٹائزر اور قوت مدافعت تیز کرنے کے سپلیمنٹس کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ایک تفصیلی کیپشن لکھا ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ماضی کے حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل سب مختلف پریشانیوں کا شکار تھے جس میں جذباتی ، مالی و دیگر مسائل شامل تھے لیکن اب سب ایک ہی کوشش میں لگے ہیں اور و ہ زندہ رہنے کی کوشش ہے۔انہوں نے لکھا کہ زندگی کسی بھی وقت کوئی بھی نیا موڑ لے سکتی ہیاداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اب بھی دیکھ رہی ہوں کہ لوگ اسے مذاق میں اڑا رہے ہیں ،لیکن یہ مذاق نہیں ہے، اس کی وجہ سے ہزاروں لوگ مررہے ہیں ۔کبری خان نے اسے بقا کی جنگ قرار دیتے ہوئے مداحوں سے سنجیدہ ہونے کا کہا اور قوت مدافعت کو بہتر بنانے کے لیے وٹامنز کا استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا ۔انہوں نے زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھونے، سینیٹائیزر کے استعمال کی تلقین کے ساتھ ساتھ صفائی برقرار رکھنے اور ماسک پہننے کی بھی ہدایت کی ۔کیپشن کے آخر میں کبری خان کا کہنا تھا کہ اتنی احتیاط کے بعد بھی کسی چیز کی کوئی گارنٹی نہیں ہیلیکن اپنے لئے اور اپنے پیاروں کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے میں کوئی کباحت نہیں ۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات