کرونا وائرس سے پوری دنیا تشویش میں مبتلا

ڈیسک رپورٹ: کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 11ہزار 383ہوگئی۔ 2 لاکھ 75ہزار سے زیادہ متاثر۔ یورپ بھر میں حالات قابو سے باہر، اٹلی میں ایک ہی دن میں 627افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی، چین میں3ہزار 255 جبکہ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد4ہزار 32 ہوگئی۔سپین میں ایک ہزار 93 ،ایران میں ایک ہزار 433، امریکہ میں 256 ، برطانیہ میں 188 کرونا وائرس سے ہلاک ہوے.