ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی انتظامیہ کی کورونا پھیلاو کو روکنے کے لئے اقدامات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈپٹی کمشنر عمیر کے مطابق گومل میڈیکل کالج کو قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے, گومل میڈیکل کالج میں 60 کمروں میں ضروری سامان مہیا کردیا گیا, 60 بستروں پر مشتمل گومل میڈیکل کالج میں تفتان سے آنے والے مسافروں کو ٹہرایا جائیگا،
ہر ایک کمرے میں ضروری سامان اور صفائی کی مکمل کٹس فراہم کی گئیں ہیں،
گومل میڈیکل کالج کی پوری عمارت میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں-