موبائل فونز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ بن سکتے ہیں

موبائل فون کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ بن سکتے ہیں

کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار موبائل فون بھی ہوسکتے ہیں جس کے لیے موبائل فون کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کیلیے چند احتیاطیی تدابیر کو اختیار کرنا بے حد ضروری ہے۔

دنیا بھر میں 3 لاکھ کے لگ بھگ افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور 10 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی وجہ بننے والا کورونا وائرس، موبائل فون کے ذریعے بآسانی انسانی جلد تک پہنچ سکتا ہے اور کان ، ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوسکتا ہے

1. موبائل فون کو صاف کرنے کے لیے ہمیشہ جراثیم کُش وائپس استعمال کیے جائیں جو مارکیٹ میں بآسانی اور ارزاں قیمت پر دستیاب ہیں۔

2. نرم اور مائیکرو فائبر کپڑے سے صفائی کریں معروف موبائل کمپنی بھی اپنے صارفین کو موبائل کی صفائی کیلیے نرم اور مائیکرو فائبر سے تیار کپڑے کا ٹکڑا استعمال کرنے کی تجویز کرتی ہے

3. موبائل اسکرین اور باڈی کی صفائی کے لیے سینی ٹائزر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور کئی موبائل سینی ٹائزرز مارکیٹ میں دستیاب ہیں

4. ٹشو پیپرز سے بار بار صاف کریں ہر بار موبائل فون استعمال کرنے کے بعد ٹشو پیپر سے فون کو اچھی طرح صاف کرلیا جائے اور ٹشو کو پھینک دیا جائے۔ 

کورونا وائرس مختلف دھاتوں کی سطح پر مختلف اوقات تک زندہ رہ سکتا ہے اور اگر موبائل فون پر کورونا وائرس ہوا تو ہاتھ لگانے سے وہ انسانی جلد پر آسکتا ہے یا کال سننے کے دوران کان، ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوکر تباہی مچا سکتا ہے۔