پشاورخیبر ٹیچنگ اسپتال میں بھی اوپی ڈی اور الیکٹیو سروسز بند

پشاور:لیڈی ریڈنگ اسپتال کے بعد خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بھی اوپی ڈی اور الیکٹیو سروسز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشے کے باعث کیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق اوپی ڈیز کھلے رہنے سے عوام اور طبی عملے دونوں کا خطرہ ہے ۔فیصلے کا اطلاق 24مارچ سے اگلے احکامات تک ہوگا ۔