پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں ہوشربا اضافہ جاری، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دی گئی ،پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 892 ہوگئی ،کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابقسندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 399 ہو گئی،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 249 ہوگئی ، بلوچستان میں 110 اور گلگت بلتستان میں تعداد 80 ہوگئی، کے پی کے میں 38 ، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس سامنے آیا ہے ،کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک کورونا وائرس کے 6 مریض صحتیاب ہوئے۔