1259807 afridi 1532589001 422 640x480 1

اب وقت ہے کہ ہم ایک اچھی قوم بن کر دکھائیں۔ شاہد خان آفریدی

کراچی: شاہد خان آفریدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب وقت ہے کہ ہم ایک اچھی قوم بن کر دکھائیں

 شاہد آفریدی نے لاک ڈاﺅن کے بعد غریب طبقے میں راشن کی تقسیم بھی شروع کر دی،

ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم ایک اچھی قوم بن کر دکھائیں، لوگوں کی مدد کریں اور اسلام کے اصولوں پر عمل کریں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ملک میں اس وقت مشکل حالات ہیں اور لاک ڈاﺅن کے بعد ٪20 طبقے نے اپنے گھروں میں راشن جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا
مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

کوروناوائرس کے باعث مزدور طبقے کا روزگار متاثر ہوا ہے جبکہ اشیاء مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کیلئے سامان کا حصول بھی مشکل ہے جن کیلئے راشن کا انتظام کیا گیا ہے۔