Ajmal Wazir 1024

سب متحد ہوکر کورونا وبا کو شکست دیں گے، اجمل وزیر

پشاور:مشیر اطلاعات اجمل وزیر کی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیا رکرے،ڈاکٹرزاور پیرا میڈکل اسٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں، اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا صورت حال پرمکمل نظر رکھے ہوئے ہیں، سب متحد ہوکر کورونا وبا کو شکست دیں گے، مشیر اطلاعات کے بتایا کہ وزیراعلی نے کل قرنطینہ کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ کیا، 28 مارچ صوبے میں عام تطعیل کا اعلان کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مقصد عوام کو گھروں تک محدود کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے میں26 ہائی ڈیپینڈینسی اسپتال قائم کئے ہیں،صوبہ میں کورونا کے 38 کیسزکی تصدیق ہوچکی ہے،صوبے میں اسوقت تک 235 مشبتہ کیسز ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ 120افراد کے ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹیوآچکے ہیں،صوبہ میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،مشیر اطلاعات نے بتایا کہ عوام کی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے،وزیراعلی صورت حال کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، پنجاب سے 7 امیدواران بلامقابلہ سینیٹر منتخب