6b6f318c df2a 4c36 8039 04cbd69061f0

وزیر اعلیٰ محمود خان کا کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ

پشاور:وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈی سی پشاور کے آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر COVID-19 کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا، مشیر اطلاعات اجمل وزیر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، کمشنر پشاور ڈویژن امجد علی خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے ،ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر بریفینگ دی ،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر جدید آن لائن ٹیکنالوجی اور جی آئی ایس میپنگ کی سہولیات سے آراستہ ہے،وزیراعلی کو بریفینگ کے دوران بتایا گیا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت ، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر تمام صوبائی محکموں اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی روابط میں ہے،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری ریسپانس کا انتظام موجود ہے،وزیراعلی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے کام کوسراہا،تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اسی قسم کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز قائم کئے جائیں ، وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ہم سب مل کر انشااللہ کورونا کو شکست دیں گے ، وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں انتظامیہ ، پولیس ، آرمی ، ہیلتھ ورکرز سمیت سب کا کردار قابل ستائش ہے، عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور خود کو گھروں تک محدود کریں تاکہ اس وباکے پھیلا کو روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ