gul panra 7bf55323 9ff4 4f43 a8a4 79296c32a27 resize 750 1

ہم سب نے ملکر کورونا وائرس سے مقابلہ کرنا ہے- گل پانڑہ

پشاور: معروف گلوکارہ گل پانڑہ کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آگیا جس میں انہوں نے قوم سے کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔ گل پانڑہ نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس کے خلاف ایک ہوکر لڑنا ہے، ہم اس میں ضرور سرخ رو ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن
View this post on Instagram

A public message about #CoronaVirus

A post shared by Gul Panra (@gulpanra.official) on

گلوکارہ گل پانڑہ نے کہا میری تمام قوم سے اپیل ہے اور درخواست ہے کہ حکومت کا ساتھ دیں اور تمام احتیاطی تدابیریں اختیار کریں۔ گلوکارہ نے کہا کہ چین اور اٹلی میں اس وائرس کو لوگوں نے سنجیدہ نہیں لیا اس لیے اس نے وہاں کے لوگوں کو متاثر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ممالک جیسی صورتحال پاکستان میں نہ بنے اس لئے تمام احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔ گل پانڑہ نے کہا کہ ہمیں اس وبا کے خلاف ایک ہوکر لڑنا ہے، ہم اس میں ضرور سرخ رو ہوں گے

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن