خیبرپختونخوا میں مزید 39 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

مردان: وزیر صحت کے مطابق مردان یونین کونسل کے مزید 39 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہیں،مردان یونین کونسل منگاہ میں کرونا وائرس کی پہلی ہلاکت ہوئی تھی ،دوسری طرف یونین کونسل منگاہ میں 7ویں روز بھی مکمل لاک ڈاون جاری ہے.وزیر صحت کے مطابق مردان متعلقہ یونین کونسل میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہوگئی .مردان یونین کونسل منگاہ میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ۔