قوم ،حکومت اور فوج نے مل کر کروناوائرس کو شکست دینی ہے- وزیراعلی خیبر پختونخوا

پشاور:وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی میڈیا سے گفتگو، وزیراعلی کا کہنا تھا کہ قوم ،حکومت اور فوج نے مل کر کروناوائرس کو شکست دینی ہے،کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عوام کا تعاون درکار ہے.وزیراعلی خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ 1300ڈاکٹرز کنٹریکٹ پر بھرتی کیے ہیں ،جبکے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے600ڈاکٹروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ہے.وزیراعلی نے مزید کہا کہ کروناوائرس پر قابو پانے کیلئے رضاکارٹیمیں بنا رہے ہیں، ہم نے متحد ہوکر کروناوائرس کا مقابلہ کرنا ہے.عوام کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے اور اس ضمن میں خیبرپختونخوا حکومت جلد امدادی پیکج کا اعلان کرے گی.