ملک میں کرونا وائرس کے مریض تیزی سے صحتیاب ہونے لگے

اسلام آباد:پاکستان میں کرونا وائرس مریض سے متاثرہ افرادتیزی سے صحتیاب ہونے لگے ،مکمل صحتیاب ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد 19 ہوگئی ،نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ،صحتیاب ہونے والے مریضوں کا تعلق سندھ سے ہے ،سندھ میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی ،کرونا وائرس سے متاثرہ ان 10 مریضوں کے حالیہ ٹیسٹ منفی آئے ہیں،صحت یاب ہونے والے تمام 10 افراد کا تعلق کراچی ہے ،اس سے قبل سندھ میں کورونا وائرس کے 4 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،صحتیاب ہونے والوں میں سے 3 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے تھا،ملک بھر میں مہلک وائرس سے اب تک 19 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں،جن میں سے سندھ میں 14 ،3 کا پنجاب اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔