وزیراعظم اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں- بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی پارٹی کے سربراہان کے اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کررہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں. ہم مل کر کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے کو تیار ہیں. کرونا وائرس کی وبا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے.

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے لوگ متاثر ہورہے ہیں،کرونا وائرس امیر اور غریب کو نہیں دیکھتا. ترقی یافتہ ممالک کوبھی کرونا نے متاثرکیا. ترقی یافتہ ممالک کرونا کے بوجھ تلے دبےجارہے ہیں.

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے اقدامات کر رہے ہیں، حکومت کو وینٹی لیٹرزکی تعداد بڑھانی چاہیے. حکومت کو کورونا سے متعلق حفاظتی اقدامات اٹھانے چاہئے، کرونا وائرس پھیل گیا توسنبھالنا مشکل ہوجائےگا.