وزیراعلی بلوچستان کا سبی قرنطینہ سینٹر کا دورہ

بلوچستان :وزیراعلیٰ جام کمال نے سبی قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا ، کروناوائرس کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا،وزیر اعلیٰ جام کمال نے کہا کہ حکومت تمام اضلاع میں قرنطینہ اور آئسولیشن مراکز کے قیام کے لئے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے۔عوام میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جا ئے ۔