پشاور شہر اللہ اکبر کی صدائوں سے گونج اُٹھا


پشاور:کورونا وبا سے اللہ کی پناہ حاصل کرنے شہری چھتوں پر چڑھ گئے،پورا شہر اللہ اکبر اللہ اکبر کی صدائوں سے گونج اُٹھا
شہر کے معروف سید گھرانے سے لوگوں کو آزان دینے کی اپیل کی گئی، شہر بھر میں لوگوں نے نم آنکھوں سے اللہ کے حضور دعاوں میں ہاتھ اٹھا لیے
سلطان آغا نے کہا کہ تمام لوگ رات 10 بجے گھروں کی چھتوں پر آزان دینا شروع کردیں, آزان اوردعاوں سے اللہ کو راضی کریں اور وباء کے خاتمے کی رو رو کر اپیل کریں,