کروناوائرس ،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:کروناوائرس ایمرجنسی پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ تمام عدالتوں کو فریق کی عدم حاضری پر یک طرفہ فیصلے سے روک دیا گیا، اسلام آباد کی تمام عدالتوں میں عدم حاضری پر مقدمہ خارج بھی نہیں ہوگا،کسی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے میں مقرر وقت کی میعاد بھی ختم کردی گئی ،ملک میں کروناوائرس کی وجہ سے جاری ایمرجنسی ختم ہونے تک پابندیوں میں نرمی کی گئی ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔