144 09 1473364275

پشاور میں 7th اپریل تک دفع 144 نافذ

پشاور:کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات، ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 کے تحت دو ہفتوں کے لیے پابندی عائد کر دی۔
ہر قسم کے سماجی، مذہبی یا دیگر مواقوں پر جمع ہونے پر پابندی عائد۔ سرکاری یا ذاتی جگہوں پر ہر قسم کے مقاصد کے لیے جمع ہونے پر پابندی عائد، پابندی کا اطلاق7 اپریل تک ہو گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی ہدایت، پابندی کا اطلاق سرکاری اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی نہیں ہو گا۔ پابندی کا اطلاق ہسپتالوں، کلینکس، لیبارٹری، فارماسیوٹیکل فیکٹری اور میڈیکل سٹوروں کے دوران ڈیوٹی ملازمین پر نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیں:  فافن نے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کو کم قرار دے دیا

پابند ی کا اطلاق قانونی نافذ کرنے والے اداروں کے افراد پر نہیں ہو گا۔ اپنے رہائشی علاقوں میں اشیاء خورد نوش و ادویات خریدنے والے افراد مثتشنیٰ قرار، بینک کے ملازمین ڈیوٹی کے لیے جاتے وقت مثتشنیٰ قرار۔ کریانہ و جنرل سٹور، بیکری، آٹا چکی و دکان، دودھ فروش، چکن فروش، گوشت و مچھلی فروش، سبزی و پھل فروش، تندور، منڈیوں میں کام کرنے والے، آٹو ورکشاپ، فلنگ سٹیشن میں کام کرنے والے مثتشنیٰ قرار، پولٹری فارمز میں کام کرنے والے مثتشنیٰ قرار، ایک فرد ذاتی گاڑی میں مثتشنیٰ قرار، ایک خاندان کے دو افراد صرف ضروری اشیاء خوردنوش کی خریداری کے لیے مثتشنیٰ قرار، مزید معلومات کے لیے آرڈر چیک کریں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حقوق کیلئَے مل کر آواز بلند کرنا ہوگی، شہباز شریف