اسلام آبادشہزاد ٹائون میں بھی انسدادکورونا کے مریض سامنے آنے لگے

اسلام آباد:بہارہ کہو کے بعد شہزاد ٹاون میں بھی کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے لگے ،لاہور سے آنے والی تبلیغی جماعت کے ایک اور رکن میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی ،متاثرہ شہری کے علاقے شہزاد ٹاون کو بھی سیل کر دیا گیا، بہارہ کہو اور شہزاد ٹاون سے مجموعی طور پر کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 16 ہو گئی ،متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کے بعد کنٹرول قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سنبھال لیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کوروناوائرس کے ایک اور مریض کی تصدیق کر دی۔