صوبہ بھر میں لاک ڈائون ،پشاور میں دفعہ 144نافذ

پشاور:صوبائی دارالحکومت میں تمام بازار بند ہیں،ڈی سی پشاور کے احکامات پر شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے،ڈی سی پشاورنے کہا کہ عوام غیر ضروری کاموں کے لیے گھروں سے نہ نکلیں،عوام کی ضرورت کے پیش نظر صرف اشیا خوردونوش سمیت چند ضروری دکانوں کے کھلنے کی اجازت دی ہے،ڈی سی پشاور محمد علی اصغر کا کہنا تھا کہ عوام کورونا وائرس کے خاتمے اور پھیلا کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں،ڈی سی پشاورپشاور:ضلعی انتظامیہ غیر قانونی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کاروائی کر رہی ہے،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔