وزیر اعظم آج اسلام آباد میں قائم کردہ آئیسولیشن سنٹر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں قائم کردہ 50 بستروں پر مشتمل کرونا وائرس آئیسولیشن سنٹر کا دورہ کریں گے۔ چیئرمین NDMA لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دیں گے۔ آئیسولیشن سنٹر کا دورہ پاکستان ٹیلی وژن سے نشر کیا جائے گا۔