وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام اباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس ائی بھی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے
اجلاس میں اسد عمر، نور الحق قادری، حفیظ شیخ سمیت کابینہ ارکان اور اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔

اجلاس میں حفاظتی سامان میں تیاریوں سمیت ملکی ضروریات پر بریفنگ دی گئی

کورونا وائرس کی صورتحال میں پاک فوج کے کردار اور تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا گیا

قومی رابطہ کمیٹی گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی

گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے بارے حتمی فیصلہ کل ہو گا

اشیاء خورو نوش کی ممکنہ قلت سے بچنے کے لیے خصوصی اجلاس کل طلب

وزیر اعظم نے گڈز ٹرانسپورٹ کی بحالی سے متعلق تجاویز بھی طلب کرلیں

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے حوالے سے یکساں پالیسی بنائی جائے، یکساں پالیسی کا اطلاق چاروں صوبوں پر کیا جانا چاہئے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت نے اجلاس کو کورونا وائرس پر بریفنگ بھی دی