کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے کو 5 ارب روپے جاری کئے جائیں گے

اسلام آباد:کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے کو 5 ارب روپے جاری کئے جائیں گے ،ذرائع کے مطابق ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں ایک روپے سے 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی، بجلی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن تین ماہ بعد جاری ہوگا ،کے الیکٹرک صارفین کو رمضان المبارک میں سبسڈی دینے کیلئے 26 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دی گئی ۔