کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے کیسز نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

ڈیسک رپورٹ : دنیابھر میں ہلاکتوں کی تعداد21ہزار سے تجاوز کر گئی،4لاکھ 71ہزار زائد متاثر. ایک لاکھ13ہزارسے زائدافرادصحت یاب،اٹلی، سپین اور امریکہ میں دن بدن صورتحال بگڑنے لگی. اٹلی، سپین اور امریکہ میں دن بدن صورتحال بگڑنے لگی، اٹلی میں مزید 683ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 7503ہوگئی. 74ہزار سے زائد متاثر، سپین میں مزید 656افراد جان کی بازی ہار گئے. تعداد3ہزار647ہوگئی، امریکہ میں بھی حالات خراب۔ ایک ہی روز میں 10ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔