ECC 750x369 1

مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر

اسلام آباد:مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی فنڈز کی سمری منظورنیشنل الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے مراعاتی پیکیج پر کمیٹی قائمہ کمیٹی ایک ماہ کے عرصہ میں جامع سفارشات مرتب کریگی ،کمیٹی میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن پیٹرولیم حکام اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے نمائندے شامل ہوئے تھے ،زرائع کے مطابق روپے کی قدر میں کمی سے پی ایس او اور تیل کمپنیوں کو خسارے کے معاملہ پر مہلت مانگ لی گئی۔ایل پی جی ایئر مکس کے منصوبوں پر بلوچستان حکومت سے مشاورت کی ہدایت ہوئی ،فاٹا میں نادرا منصوبہ کے لئے ضمنی گرانٹ منظورکر لیا گیا،پائیدار ترقی کے اہداف کے پروگرام کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظور دیدی گئی ،وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کیلئے 27 کروڑ پچاس لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظوردیدی ۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل