269865 533117 updates 1

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی پریس کانفرنس

اسلام اباد: معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے پرس کانفرنس میں کہا کہ آج یہ فیصلہ ہوا کہ 5 اپریل تک ہمارے پاس حفاظتی سامان کی اتنی مقدار ہوگی کہ ڈاکٹرز کو کمی نہیں آئے گی ،اس حوالے سے بہت بڑی تعداد میں پروڈکشن اور سپلائی جاری ہے، ہم نے انفیکشن ڈیزیز کے ماہر ڈاکٹر عامر سلطان کو فوکل پرسن بنایا ہے، قومی سطح پر بہت جلد ڈاکٹرز, نرسز, پیرامیڈیکلز کی ایک ٹریننگ پروگرام لانچ کریں گے

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 102 مریضوں کا ضافہ ہوا ہے ،مُلک میں اب تک مجموعی طور پر 1102 کنفرم مریض ہیں ، اس وقت یہ وباء پوری دنیا میں پھیل چکی یے ، اس وقت کنفرم کیسز پونے پانچ لاکھ کے قریب ہے جن میں سے ایک لاکھ 15 ہزار مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے، 575 مریض مختلف ہسپتالوں میں ہیں

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں‌بارشوں کے باعث پاکستانی قونصل خانہ بند ، اعلامیہ جاری

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک پاکستان میں 8 اموات ہوچکی ہیں ، کورنٹائن میں رکھے گئے افراد کی تعداد 6589 ہے جس میں سے 2500 کے رزلٹ پازیٹو ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 73000 کالز موصول ہوئی ہیں