74031 1675451565

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھکر 1128 ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1128 ہوگئی

نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے نئے اعداد و شمار جاری کردئیے

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 345 ہو گئی، سندھ میں 421، بلوچستان میں 131 کورونا وائرس کے کیسز ،گلگت بلستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 84 ہے ، خیبرپختونخواہ میں 121 اور اسلام آباد میں 25 کیسز ہو گئے، کورونا وائرس سے متاثرہ 21 مریض صحت یاب ہوگئے، سندھ میں 14, پنجاب میں تین، جبکہ اسلام آباد اور کے پی کے میں دو دو مریض صحتیاب ہوئے

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے اس وقت صحتیابی کی شرح 1۔9 فیصد ہے، جبکہ کورونا وائرس سے ابتک 8 مریض جان بحق ہوچکے ہیں