atif aslam 620x330

جس کی جتنی حیثیت ہے وہ اس حساب سے لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے ۔ عاطف اسلم

ویب ڈسک:معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے ویڈیو پیغام میں پہلے تو ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے جاری سنگین صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سےاٹھائے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔ بعد ازاں انہوں نے تمام لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جس کی جتنی حیثیت ہے وہ اس حساب سے لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے اور اپنے ارد گرد، اپنے پڑوسیوں کو دیکھے اور  ان کی مدد کرے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

گزشتہ روز پاکستان کے معروف گلوکارعاطف اسلم نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں اُنہوں نے کورونا وائرس کے اِس مشکل وقت میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

عاطف اسلم نے کہا کہ ’الحمد اللّہ میرا تعلق حکومتی پارٹی یا کسی بھی دوسری پارٹی سےنہیں ہے لیکن میں پھر بھی وزیراعظم عمران خان صاحب کی کاوشوں کو سراہوں گا ۔‘

گلوکار نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’عمران خان صاحب آپ کو جب بھی ہماری ضرورت ہوگی ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم سے جو ہوسکا ہم وہ کریں گے۔‘

عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں  عوام سے درخواست کی کہ براہ کرم حکومت کے قائم کردہ احکامات پر عمل کریں اور ہر طرح سے اپنے ہم وطنوں کی رضا کارانہ طور پر مدد کریں۔