Ajmal Wazir 750x369 3

صوبائی حکومت کا لاک ڈان کے دوران مستحق افراد کو مالی امداد دینے کا فیصلہ

پشاور: حکومت خیبرپختونخوا نے مالی معاونت دینے کا طریقہ کار بنا لیا،کورونا لاک ڈان کے دوران مستحق افراد کو مالی امداد دیا جائے گا۔ مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا کہ مالی پیکج کا مقصد دیہاڑی دار اور دیگر مستحق افراد کا مدد کرنا ہے۔ مستحق افراد کی نشاندھی کے لیے میکنزم بھی طے کر لیا ہے۔بے روزگار ہونے والے افراد کی نشاندہی ویلج/نئبر ہوڈ کونسل کی سطح پر قائم کمیٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویلج سیکرٹری، سکول ٹیچر اور مقامی افراد کی کمیٹی مستحق افراد کی نشاندھی کریں گے۔ ضم شدہ اضلاع میں ویلج سیکرٹری کی جگہ پولیس محرر کمیٹی کا ممبر ہوگا۔ مذکورہ کمیٹی چار دن کے اندر اندر اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ڈیٹا نادرا ریکارڈ سے چیک کرایا جائے گا۔ کاغذی کارروائی مکمل ہوتے ہی احساس پروگرام کی تحت مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ ریلیف پیکج دیتے وقت کورونا سے بچاو کے تمام احتیاطی تدابیر مد نظر رکھے جائیں گے۔ کمیٹی کونسل کی آبادی کے ایک اعشاریہ پانچ فیصد سے ذیادہ افراد کا انتخاب نہیں کرسکے گی۔ ایسے افراد کو بھی مالی معاونت نہیں دی جاسکے گی جو سرکاری ملازم ہو، ماہانہ تنخوا لیتے ہو یا کچھ مہنیوں تک اپنے اخراجات برداشت کرسکتے ہوں۔ پیکج میں دیہاڑی داروں کو ترجیح دی جائیگی جو گھر کا واحد کفیل ہوں۔ اجمل وزیر نے کہا کہ غیر مستحق افراد کو مالی امداد فراہم نہیں کی جائے گی۔ رقم کی تقسیم برانچ لیس بینکنگ سسٹم سے کی جائیگی۔ مالی پیکج عمل کے لئے محکمہ منصوبہ سازی و ترقی کے دو حکام کوآرڈینیٹر ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ایران کا حملہ :سعودی عرب کا کشیدگی بڑھنے پر اظہار تشویش