Fawad CH 750x369 2

نسٹ کی تیار کردہ کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس کی ڈریپ نے منظوری دی ہے

اسلام آباد:وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کے نسٹ کی تیار کردہ کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس کی ڈریپ نے منظوری دی ہے. کل سینسٹ کی کورونا تشخیصی کٹس کا ٹرائل شروع ہوجائیگا،حکومت کو ڈیڑھ لاکھ کٹس فراہم کرنے کی استعداد رکھتے ہیں.چوہدری فواد کا مزید کہنا تھا کہ پی ای سی کے تیارکردہ وینٹیلیٹرز کے دو ڈیزائین آج ڈریپ کو چلے جائینگے،اپنے تیار کردہ وینٹیلیٹرز تین سے چار دن میں ہسپتالوں کودینگے. جبکے ڈرون کے ذریعہ سپرے کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے.

مزید پڑھیں:  بنوں، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، تفتیش شروع