280076 9838732 updates

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن دوسرے روزبھی جاری

اسلام آباد:وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن دوسرے روزبھی جاری ہے .2دن میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔4لاکھ 8 ہزار سے زائد نوجوانوں نو خود کو ٹائیگر فورس میں رجسٹر کروا لیا.ملک بھر سے 9 ہزار سے زائد خواتین رضا کار بھی ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئیں.پنجاب بھر سے 2 لاکھ 76 ہزار رضا کار ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہونگے ،سندھ بھر سے 62 ہزار 839 نوجوانوں نے رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیاگیا۔خیبر پختون خواہ سے 52 ہزار 171 نوجوان رضا کار ٹیم کا حصہ بن گئے .وفاقی دارلحکومت سے 6 ہزار 408 نوجوان وزیراعظم کی رضا کار ٹیم میں شامل ہوئے ہیں ۔آزاد کشمیر سے 4 ہزار 173 اور بلوچستان سے 3 ہزار 13 نوجوان ٹائیگر فورس میں شامل ہوئے ہیں ۔گلگت بلتستان سے رجسٹرڈ ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 1 ہزار 549 ہو گئی۔خواتین کی سب سے زیادہ شمولیت پنجاب اور سندھ سے ہوئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید نے فیض آباد دھرنے کے دوران استعفے کا کہا، زاہد حامد