Ajmal Wazir 750x369 4

مشیر اطلاعات کاپشاور کے مختلف بازاروں کادورہ

پشاور:مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر نے پشاور کے مختلف بازاروں کادورہ کیا ،دورے کے موقع پر آٹا، سبزی و دیگر اشیاخوردنوش کی دستیابی کاجائزہ لیا،مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال میں کسی نے بھی منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی کوشش کی کو سختی سے نمٹا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان نے اشیاخوردنوش کی مناسب قیمتوں پر دستیابی کی سختی سے تاکید ہے. مشکل وقت میں وفاقی و صوبائی حکومت علیشاں محلات کی بجائے عوام میں موجود ہیں، اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال میں وزیراعظم کا تعمیرات شعبہ کے لئے پیکج کا اعلان انقلابی وژن کی عکاس ہے. اشیاخوردنوش اور ادویات کا جائزہ لیا، تما م اشیاوافر مقدار میں موجود ہیں۔مشیر اطلاعات نے بتایا کہ ہرقسم کی کمی کو پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، عوام گھبرائیں نہیں.ڈاکٹرز، نرس ، پیرامیڈکس سٹاپ ، پولیس اور سیکورٹی فورسز فرنٹ لائن پر ہیں،انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام میں حکومت تمام اداروں کی کاوشوںکو سراہتی ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے میں عوام بھی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش جاری ،خنکی بڑھ گئی