سلمان احمد بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں

ویب ڈیسک : ‘جنون’ بینڈ کے گلوکار سلمان احمد کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو سب سے الگ تھلگ کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سلمان احمد نے لکھا کہ ’دوستوں بری خبر یہ ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق میں کووڈ 19 کا شکار ہوں، جس کی تشخیص کا ٹیسٹ میں جلد ہی کرواؤں گا۔

سلمان کے بقول انہیں فلو کی شکایت ہے تاہم احتیاطاََ وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

سلمان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ان کے بھتیجے ڈاکٹر سلمان نے ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ کیا ہے جو مثبت آیا ہے۔

ڈاکٹر سلمان امریکی کی ریاست فلاڈلفیا کے ایک اسپتال میں سرجن ہیں اور کرونا وائرس کے مریضوں کا 24 گھنٹے علاج کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں اپنی خوارک سے متعلق بھی کئی باتیں اپنے مداحوں سے شیئر کی ہیں۔

ساتھ ہی سلمان احمد نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سلمان احمد کرونا وائرس کی وبا عام ہونے سے قبل مختلف منصوبوں پر کام کر رہے تھے اور اسی سلسلے میں وہ امریکہ بھی گئے تھے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس گئے اور اب تک واپس نہیں آ سکے ہیں