download 5

خیبر پختونخوا حکومت نے پیسیو ایمونایزیشن کے لئے پانچ رکنی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ وزارت صحت

پشاور: پیسیو ایمونایزیشن پانچ رکنی کمیٹی کے لئے ہیماٹالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہ تاج خان بطور چیئرمین کام کریں گے، پروفیسر فضل رازق، ڈاکٹر خالد خان، ڈاکٹر حمیدہ قریشی اور ڈاکٹر عثمان خٹک رکن مقرر، کورونا سے صحت یاب مریضوں سے حاصل کردہ پلازمہ سے دیگر مریضوں کے علاج کے لئے خیبر پختونخوا حکومت بسرگرم.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی چینی سفارتخانے آمد،شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت

کمیٹی کورونا پلازمہ کو انوسٹیگیشنل علاج کے طور پر استعمال کرنے کے بارے میں سفارشات مرتب کرے گی، امریکہ کی فیڈرل ڈرگ ایجنسی نے کورونا کے مریضوں سے حاصل کردہ پلازمہ کو مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کرنے کی منظوری دی ہے، وزارت صحت پاکستان نے بھی اسی حوالے سے کمیٹی قائم کرکے تجاویز مانگی تھیں.

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رشوت پر ایم پی اے کا سرپرائز وزٹ