ali ameen gandapur 99

ڈومیسائل کی نئی پالیسی کا مقصد کشمیرکے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے

اسلام آباد: علی امین خان گنڈاپور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نئی ڈومیسائل پالیسی کا مقصد کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، بھارتی انتہا پسند ہندو عداوت میں مسلمانوں کے حقوق سلب کر رہے ہیں، بھارتی مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دیا جا رہا ہے، مسلمان مخالف بیانات کے تسلسل نے ہندو رہنمائوں کی سوچ کو بے نقاب کر دیا ہے، آر ایس ایس متاثرہ بی جے پی نے سیکولر بھارت کو دفن کر دیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فاشسٹ بھارت کے اقدامات خود بھارت کے وجود کے لئے خطرہ ہیں، بھارت اقلیتوں اور کشمیریوں پر ظلم کی بجائے غربت اور بیماری سے جنگ لڑے، بھارت کشمیریوں کو ان کا حق خود اردیت دے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب