pic 1585672382

کورونا ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات،کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات پر مشاورت،وزیراعظم عمران خان کو ٹائیگر فورس کی تازہ ترین رپورٹ پیش کر دی گئی،وزیراعظم کا رپورٹ پر اظہار اطمینان,فورس کو صوبائی سطح پر فوری متحرک کرنے کی ہدایت.

ملاقات کے دوران ٹائیگر فورس کی لائیو اپ ڈیٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ ،وزیراعظم کی ہدایت پر ٹائیگر فورس کا پورٹل کووڈ 19 کی سرکاری ویب سائیٹ سے لنک کر دیا گیا ٹائیگر فورس کی لائیو اپ ڈیٹ
http://crt.covid.gov.pk پر دیکھی جا سکتی ہیں.

مزید پڑھیں:  امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ

عثمان ڈار نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گئی, رجسٹرڈ نوجوانوں میں سب سے زیادہ تعداد طلباء اور سوشل ورکرز کی ہے, انجینئرز, اساتذہ,وکلاء اور کارپوریٹ سیکٹر سے وابسطہ افراد بھی فورس میں شامل،وکلاء صحافی اور ریٹائرڈ آرمڈ فورسز سے وابسطہ افراد نے بھی رجسٹریشن میں حصہ لیا،ڈاکڑز, سیاسی ورکرز اور این جی اوز کے نوجوان بھی بڑی تعداد میں شامل ہوئے,

رپورٹ کے مطابق پنجاب سے رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار سے زائد ہے,سندھ سے 1 لاکھ 11 ہزار پختون خواہ سے 1 لاکھ 2 ہزار نوجوان رجسٹرڈ,اسلام آباد سے 10 ہزار بلوچستان سے 9 ہزار آزاد کشمیر سے 8 ہزار نوجوان فورس کا حصہ بن گئے.

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید 48 فلسطینی شہید

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے جذبے کی تعریف کی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یقین تھا نوجوان مشکل وقت میں قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کریں گے,نوجوانوں کو صوبائی اور ضلعی سطح پر جلد متحرک کیا جائے,وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کے اعداد و شمار سے مسلسل آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت.