اپوزیشن رپورٹ کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے عمران خان کے جذبے کو سراہے – فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اپوزیشن رپورٹ کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے عمران خان کے جذبے کو سراہے جس نے تاریخ میں خود احتسابی کی روشن مثال قائم کی.انہوں نے کہا کہ حکومت پر وار کرنے کی بجائے اپوزیشن کو اپنا حساب دینا پڑے گا.ان کی تاریخ مفادات کے ٹکرا سے بھری ہے۔ قوم نہیں بھولی جب بیٹا باپ کو، تایا بھتیجے کو اور صدر انور مجید کو سبسڈی دیتا تھا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مسابقتی کمیشن(competitiocommission)جیسا ادارہ ان کے ہاتھوں یرغمال تھا.وہاں وہ بندہ تعینات ہوتا جو اس مافیا کے مفادات کو تحفظ دیتا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان6 نے مزیدکہا کہ خاندان 50 فیصد سے زائد شوگر کنٹرول کرتے تھے۔ ماضی میں عوام کی بجائے مخصوص طبقہ فائدے اٹھاتا رہا،نئے پاکستان میں اس کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ ٹویٹ پیغام میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں.عمران خان یا ان کے خاندان میں کسی کی کوئی شوگر مل نہیں۔ رپورٹ پبلک کرنا دلیل ہے کہ وزیراعظم کی ترجیح افراد کا نہیں پاکستان کے عوام کے مفاد کا تحفظ ہے.عوام کے مفاد کے سامنے جو آئے گا عمران خان اس کے راستے کی دیوار بنے گا.