روحانی سکون کی تلاش میں ہوں- مایا علی

ویب ڈسک: اپنے اندرروحانی سکون کی تلاش میں ہوں اس لیئے بریک لے رہی ہوں۔

مایا علی نے کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سے خود کو گھر تک محدود کیا ہوا تھا اور وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلچسپ پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیار کررہی ہیں۔

مایا علی نے لکھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہر شخص کچھ نا کچھ کررہا ہے، میں پہلی بھی کہہ چکی اور امید رکھتی ہوں کہ یہ وقت بھی گزر ہی جائے گا‘

مایا علی نے سوشل میڈیا سے بریک لینےکی یہ وجہ بتائی کہ وہ ‘اپنے اندر کے سکون کو تلاش کرنے اور پورے نظام کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے یہ بریک لے رہی ہیں’۔اداکارہ نے اپنی تفصیلی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ‘کبھی کبھار ہمیں اپنے ارد گرد کی نعمتوں کے بارے میں سوچنے اور ان کی گنتی کرنے میں وقت چاہیے ہوتا ہے’۔علاوہ ازیں مایا علی نےکہا کہ میری ٹیم میرےمداحوں کو غریبوں میں راشن بیگز تقسیم کرنےکے حوالے سے اپ ڈیٹ کرتی رہے گی۔