5e8cb8945d115

وزیر اعظم کا ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطہ -کورونا سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے کورونا وائرس سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ دونوں رہنماں نے وبا کے خلاف مل کر کوششیں کرنے کا عزم کیا۔وزیر اعظم ہائوس سے جاری اعلامیے کے مطابق ‘وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا’۔بیان کے مطابق ‘وزیراعظم نے کورونا وائرس کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان پر ترک عوام اور حکومت سے تعزیت کی اور وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے تعاون اور یک جہتی کا یقین دلایا’۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ‘ترک حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث پروازوں کی معطلی کی وجہ سے وہاں پھنسے پاکستانیوں کو سہولت دینے پر شکریہ ادا کیا’۔وزیراعظم ہاس سے جاری بیان کے مطابق ‘دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور ترکی کو کووڈ-19 ( کورونا وائرس) کے خلاف مل کر کام کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کی کوششوں کو تقویت دینا چاہیے’۔خیال رہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پاکستان سے زیادہ ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔ترکی میں حیران کن طور پر گزشتہ ایک ہفتے میں نہ صرف کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ وہاں ہلاکتوں میں بھی تیزی آئی ہے۔ترکی میں 5 اپریل کو ریکارڈ 72 ہلاکتیں ہوئی تھیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 574 تک جا پہنچی جب کہ وہاں مریضوں کی تعداد بھی 27 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ترکی اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے یورپی ممالک سوئٹزرلینڈ اور بیلجیئم سے بھی آگے نکل چکا ہے جو ایک ہفتے قبل مریضوں کے حوالے سے ترکی سے آگے تھے۔ترکی میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 30 ہزار 17 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسکولوں، ریستوران اور دیگر عوامی مقامات پر اجتماعات پر بدستور پابندی عائد ہے۔کورونا وائرس سے ترکی میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 649 ہوگئی جبکہ ایک ہزار 326 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں.

مزید پڑھیں:  پاکستان پر حملہ آور ایک اور افغان دہشت گرد بے نقاب