download 1 11

کورونا وائرس کے خلاف اساتذہ کی ڈیوٹیاں شروع ہوگئی

پشاور: کورونا وائرس کے خلاف اساتذہ کی ڈیوٹیاں شروع ہوگئی ،کرونا کی وبائی صورتحال خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں قرنطینہ سنٹرز پر لگا دی گئی ، محکمہ تعلیم بونیر اور دیر لوئر نے آساتذہ کی ڈیوٹیاں قرنطینہ میں لگانا شروع کردی ، بونیر تاج محل ہوٹل میں بنائے گئے سنٹر پر اساتذہ کی ڈیوٹی کا اعلامیہ جاری
دیر میدان کے گورنمنٹ ہائی سکول میں بنائے گئے قرنطینہ میں بھی اساتذہ کو تعینات کردیا گیا ، ضلع بونیر میں 12 جبکہ دیر میں 4 اساتذہ کی ڈیوٹیاں قرنطینہ سنٹر پر لگادی گئیں، متعلقہ ضلعی تعلیمی آفس سے اساتذہ کی ڈیوٹیوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

مزید پڑھیں:  این ایف سی ایوارڈ ،وفاق صوبے کا ھق نہیں‌دے رہا، مزمل اسلم