لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی فوج کا ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے

راولپنڈی : تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی فوج کا ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کے دن ہمالیہ خطے کے علاقے کشمیر میں رونما ہوا۔

پاک فوج کے مطابق بھارت کا یہ چھوٹا جاسوس طیارہ پاکستانی سرحد عبور کرتے ہوئے چھ سو میٹر تک اندر آ گیا تھا۔ یہ واقعہ جمعرات کے دن اس وقت رونما ہوا، جب بغیر پائلٹ کے بھارتی ڈرون نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے سنکھ سیکٹر پر فضائی حدود کی مبینہ خلاف وزری کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تباہ شدہ ڈرون طیارے کی تصویر بھی جاری کر دی ہے۔ بھارتی حکام کی طرف سے فوری طور پر اس الزام پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔