مستحقین کیلئے کیش گرانٹ پروگرام کا آغاز کردیا ہے، اجمل وزیر

پشاور:مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مستحقین کے لئے کیش گرانٹ کے پروگرام کا آغاز کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ حقداروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جا رہی ہے،8171 پر میسج وصول ہونے کے بعد آپ امداد کے مستحق ہونگے،مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میسج میں کیش پوائنٹ کا بھی بتایا جائے گا،خیبرپختونخوا میں 36 سو پوائنٹ پر رقم تقسیم کی جائے گی،دوسرے مرحلے میں صوبائی حکومت مستحقین کو 6 ہزار روپے دے گی.