5e7047c5afdd4

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چینی ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی آٹھ رکنی ٹیم کی ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت نے اس مشکل وقت میں اس ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ کورونا وائرس عالمی نظام صحت کے لئے خطرہ بن گیا ہے اور وائرس سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر کوششوں کی ضرورت ہے۔ دونوں دوست ممالک کے مابین متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے لئے اپنا تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چینی قیادت نے اس وبا پر قابو پانے کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں کیں۔
کوویڈ 19 جیسی وباؤ سے لوگوں کو بچانے کے لئے تحقیق اور طب میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ چینی طبی ماہرین نے پاکستان کے دورے کی دعوت اور تجربہ کے تبادلے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ٹیم نے وائرس کی روک تھام کےلئے حکومت پاکستان کی فوری کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین کا احتجاج اور دھرنا