67031 2140562385

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

اسلام آباد :معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ میں کہنا تھا کہ ہیلتھ پروفیشنلز کی حفاظت اولین ترجیع ہے ، ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں حفاظتی سامان کی استعمال کے حوالے سے تفصیلات درج ہیں ہدایت نامہ ویب سائٹ پر بھی اُردواور انگلش میں موجود ہے ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس حفاظتی سامان کے حوالے سے ہدایات پر عمل کریں ، پچھلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران 152 ہسپتالوں میں ایک ہفتے کے لیے سامان فراہم کر دیا ہے، یہ وہ ہسپتال ہیں جہاں امکان ہے کہ کورونا مریض پہلے لایا جائے گا، ایک ڈیٹا بیس بنایا گیا ہے جس میں حفاظتی سامان کے حوالے سے تمام اپڈیٹ موجود ہونگی

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں اب نظام مرتب ہوچکا ہے صوبائی حکومتیں بھی آن بورڈ ہیں، 400 سے زائد ہسپتالوں کی لسٹ ہے جو ہم نے مرتب کی ہے ، جب آپ کو یہ چیزیں مل جائیں تو ان کا استمعال احتیاط سے کریں، سامان کی کمی کے حوالے سے خبریں کسی حد تک درست ہیں ، جو حکومت نے بروقت 13 مارچ کو سخت اقدامات کیے ان کا ایک اثر یقینا ہے ، لوگ اب اگر یہ سوچنا شروع کر دیں کہ کیسز کم ہیں اس لیے احتیاط کی ضرورت نہیں تو یہ بڑی غلطی ہوگی، ہمیں مزید احتیاط مزید زمہ داری کی ضرورت ہے تاکہ ہم موثر طریقے سے بیماری مین کمی لا سکیں، یہ قطعا مت سوچیں کہ روزمرہ زندگی کو پہلے کی طرح شروع کر دیا جائے ، اس معاملے کو غیر سنجیدگی سے نہیں مزید احتیاط کریں ، ڈریپ کی کمیٹی بنائی تھی جو جانچ کرے گی کہ اگر کوئی مقامی سطح پر وینٹی لیٹر بنانا چاہتے ہیں ، تو کمیٹی اُن کو مدد کرے گی تاکہ موثر اور سستے وینٹی لیٹر میسر آسکیں ، ماہرین کی کمیٹی نے بڑی محنت سے بہت جلد ٹیسٹنگ کا طریقہ کار بھی بنا لیا ہے ،لوگ وہ دیکھ کر اوپن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ، کمیٹی جائزہ لینے کے بعد وینٹی لیٹر بنانے کی اجازت دے سکتی ہے ،

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی

انہوان نے مزید بتا یا کہ عالمی سطح پر 15 لاکھ سے زائد سے زائد اموات ہوچکی ، 3 لاکھ 32 ہزاد سے زائد افراد اب تک ریکور ہوچکے ہیں ،پاکستان می کل کیسز 4322 ہیں چوبیس گھنٹوں میں 248 کا اضافہ ہوا ہے ، مُلک کی 20 لیبارٹریز میں جب سے وباء شروع ہوئی 44896 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، 24 گھنٹوں میں 2737 ٹیسٹ کیے گئے 248 پازیٹو آئے ہیں ، پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں آزاد کشمیر میں 9 بلوچستان میں 6 گلگت بلتستان میں 1 اسلام آباد 10 کے پی کے میں 31 پنجاب 141 سندھ 50 کا اضافہ ہوا ، پاکستان میں ریکوری کی تعداد 572 ہوچکی ہے پچھلے 24 گھنٹوں میں 105 کا اضافہ ہوا ، مجموعی طور پر 63 لوگ انتقال کر چکے 24 گھنٹوں میں 5 اموات رپورٹ ہوئیں ، چوبیس گھنٹوں میں 2 اموات کے پی کے 1 پنجاب اور 2 سندھ میں ہوئی ، عالمی سطح پر شرح اموات 5.82 ہے پاکستان میں 1.46 ہے ، 63 لوگوں کی جو موت ہوئی 78 فیصد مرد ہیں 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کا تناسب 85 فیصد ہے ، تقریبا 73 فیصد لوگ پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا تھے،

مزید پڑھیں:  عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان