DaUvFTFW4AAheLH

نئی رپورٹ میں اسلام آبادپولیس مزید 14 درجے بہتری کے بعد 315 ویں نمبر پر آ گیا

اسلام آباد :وفاقی پولیس نے ایک بار پھر ورلڈ کرائم انڈیکس میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنا لیا۔ نئی رپورٹ میں اسلام آباد مزید 14 درجے بہتری کے بعد 315 ویں نمبر پر آ گیا.رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں جرائم کی شرح کم ہو کر 29.26پوائنٹس پر پہنچ گئی.گزشتہ سال ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 301 نمبر پر تھا.گزشتہ سال وفاقی دارلحکومت میں کرائم کی شرح 32.88 فیصد تھی.رپور ٹ کے مطابق اسلام آباد نے جرائم کی شرح میں سڈنی, برلن, ماسکو, لندن, پیرس اور شنگھائی کو بھی مات دے دی. جرائم کی شرح میں مزید 4 فیصد کمی کے بعد اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہوگیارپورٹ بین الاقوامی ادارے Numbeo کی جانب سے جاری کی گئی. دنیا بھر کے 374 شہروں کے سروے کے بعد جاری کی گئی .اسلام آباد پولیس کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت دن بدن کرائم میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے.آئی جی عامر ذوالفقار کاورلڈ کرائم انڈیکس میں وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان وزراء کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا