download 45

وفاقی ضلعی انتظامیہ کی اسلام آباد کے اسپتالوں کی او پی ڈیز بحال کرنے کے احکامات جاری

اسلام آباد:وفاقی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے اسپتالوں کی او پی ڈیز بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے .ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس پھیلاو روکنے کیلئے 24 مارچ کو اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ عوام الناس کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپتالوں کی او پی ڈیز بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپتالوں کی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ او پی ڈیز بحال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ اسپتالوں کی انتظامیہ سوشل ڈسٹینسنگ،سینیٹائزر سے شہریوں کے ہاتھوں کی صفائی کو یقینی بنانے کی پابند ہو گی۔ 24 مارچ کو جاری نوٹیفیکیشن کے مندرجات کے مطابق حفاظتی انتظامات پر پابندی کے ساتھ او پی ڈیز بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عوام سے گزارش ہے گھروں تک محدود رہیں اور انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں.

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ رک گیا، سیلابی صورتحال برقرار